S1

مجھے ایک عظیم بزنس مین کا ایک انٹرویو دیکھنے کا اتفاق ھوا۔
اس انٹرویو میں اس نے دلچسپ باتیں کہیں۔
* "دنیا میں نوکری کرنے والا کوئی شخص خوشحال نہیں ھو سکتا۔"*

* "انسان کی معاشی زندگی تب شروع ھوتی ھے جب وہ اپنے کام کا آغاز خود کرتا ھے۔"*

👈اسکی دوسری بات
* "کامیابی اور ترقی کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں۔"*

* "اگر تعلیم سے روپیہ کمایا جا سکتا تو آج دنیا کا ھر پروفیسر ارب پتی ھوتا۔"*

اس وقت دنیا میں ساڑھے نو سو ارب پتی ہیں۔
*"ان میں سے کوئی بھی پروفیسر ، ماہر تعلیم شامل نہیں۔"*

* "دنیا میں ھمیشہ درمیانے پڑھے لکھے لوگوں نے ترقی کی۔"*
یہ لوگ وقت کی قدروقیمت سمجھتے ہیں اور یہ لوگ ڈگریاں حاصل کرنے کی بجائے طالب علمی کے دور میں ھی کاروبار شروع کر دیتے ہیں۔
* "کامیابی ان کو کالج یا یونیورسٹی کی بجائے کارخانے یا منڈی میں لے جاتی ھے۔"*

میں زندگی میں کبھی کالج نہیں گیا۔
* "میری کمپنی میں اسوقت اعلی تعلیم یافتہ 30 ھزار مرد اور خواتین کام کرتے ہیں*
* یہ تعلیم یا فتہ لوگ مجھ سے وژن ، عقل اور دماغ میں بہت بہتر ہیں لیکن ان میں نوکری چھوڑنے کا حوصلہ نہیں۔*
انہیں اپنے اور اپنی صلاحیتوں پر اعتبار نہیں۔

"اگرکوئی شخص میرے لیے کام کر سکتا ھے تو وہ اپنے لئے بھی کر سکتا ھے۔"
*👈بس اس کے لئے زرا سا حوصلہ چاھئیے۔*

* "دنیا میں ھر چیز کا متبادل موجود ھے لیکن محنت کا نہیں۔"*

* "دنیا میں نکمے لوگوں کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں لیکن کام کرنے والوں کے لئے ساری دنیا کھلی پڑی ھے۔"*

👈اس کی باتیں سن کے میں نے سوچا

* کاش کاش کاش۔ ۔ ۔*
میں اس کی باتیں ان تمام پڑھے لکھے بےروزگار نوجوانوں تک پہنچا سکوں جو دن رات بےروزگاری کا رونا روتے ہیں۔
SHAHBAZ JAFFRI
SHJ BLOGGER

Comments

Popular posts from this blog

Science Talent Farming Scheme (STFS) 2017